ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی بھی اعظم خان کے معترف ہوگئے

شاہد آفریدی بھی اعظم خان کے معترف ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر اعظم خان کے معترف ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق  جمعہ کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کے 13 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 63 رنز سے شکست دی۔کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے۔

اسلام آباد کی جانب سے  اعظم خان نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے برق رفتار 97 رنز کی اننگز کھیلی۔221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 157 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 کوئٹہ کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے پر شاہد آفریدی بھی اعظم خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

 سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’اعظم خان بہترین کھیلے، یہ بوم بوم اور بے خوف اننگز تھی‘۔

Bilal Arshad

Content Writer