یوکرین میں پاکستانی طلبا جلد از جلد ترنوپیل  میں فوکل پرسن سے رابطہ کریں ، فون نمبر جاری

یوکرین میں پاکستانی طلبا جلد از جلد ترنوپیل  میں فوکل پرسن سے رابطہ کریں ، فون نمبر جاری
کیپشن: Pakistani,student,stranded,in,Kiev,war,zone,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ملک کا سفارت خانہ 25 فروری 2022 سے ترنوپیل میں مکمل طور پر فعال ہے اور یوکرین میں موجود طلبہ کے انخلا کے لیے فوکل پرسن بھی مقرر کیے گئے ہیں۔

ترنوپیل میں فوکل پرسن کی تفصیلات یہ ہیں: ڈاکٹر شہزاد نجم (موبائل فون نمبر+380632288874 +380979335992) ۔دارالحکومت کیف میں بھی سفارت خانے کے فوکل پرسن (موبائل فون نمبر +380681734727) پر پاکستانی طلبا  کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔

بیان  میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرینیں کام کر رہی ہیں اور خارکیو سے لویو/ ترنوپیل تک ٹکٹ دستیاب ہیں۔ جن شہروں میں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے وہاں تمام طلبہ کو بتایا گیا ہے کہ سفارت خانے نے متعلقہ اعزازی تعلیمی مشیر کو طلبا کو ترنوپیل لانے کا کام سونپا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت یوکرائن میں کم وبیش ایک ہزار پاکستانی طلبا موجود ہیں جو جنگی صورت حال میں پھنسے ہوئے ہیں ان میں سے کئی اس وقت ایئرپورٹ پر موجود ہیں تاہم یوکرائن کی جانب سے فضائی حدود بند کئے جانے کے بعد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں ۔اب طلبا کو وہاں سے نکالنے کا واحد حل ترنوپیل سے چارٹرڈ فلائٹ ہی ہے۔