(فاران یامین)باغوں کے شہر کی فضا آلودہ، ایئر کوالٹی انڈیکس پر فضائی آلودگی کی شرح 156 ریکارڈ کی گئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح مختلف ریکارڈ کی گئی ، انارکلی میں شرح آلودگی 179، کوٹ لکھپت 169، مال روڈ 167، ماڈل ٹاؤن 160، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 160 اور اقبال ٹاؤن میں 160 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کا بھی امکان ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہوگا۔