ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے رانا ثنا اللہ کو بڑا ریلیف دے دیا

عدالت نے رانا ثنا اللہ کو بڑا ریلیف دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسن نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے قومی اسمبلی کا سیلری اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا ،فیصلہ سنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسن نے رانا ثناء اللہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوے حکم دیا کہ رانا ثناءاللہ کا قومی اسمبلی کا سیلری اکاؤنٹ فوری طور پر ڈی فریز کیا جائے ۔ رانا ثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ اے این ایف حکام نے 4 مختلف بینک اکاؤنٹس منجمد کررکھے ہیں اس میں قومی اسمبلی کا سیلری اکاؤنٹ بھی شامل ہے ۔

قومی اسمبلی کا اکاؤنٹ سرکاری ہے مگر اس میں بھی موجود رقم کو منشیات سمگلنگ کا پیسہ تصور کیا گیا ہے، بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے سے روزمرہ زندگی کی مشکلات کا شکار ہے۔ رانا ثنا اللہ کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ بہتر ہزار پانچ سو روپے ہے عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال اور اے این ایف کا موقف سننے کے بعد رانا ثنا اللہ کا قومی اسمبلی کا سیلری بینک اکاؤنٹ فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer