ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف تعلیمی بورڈز میں تعینات افسران کو واپس بلا لیا گیا

مختلف تعلیمی بورڈز میں تعینات افسران کو واپس بلا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مختلف محکموں میں ڈپیوٹیشن پر موجودافسران کو واپس بلا لیا، تعلیمی بورڈز میں کنڑولر اور سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات افسران کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نےتعلیمی بورڈز میں کنٹرولر اور سیکرٹری کے عہدوں پر تعینات افسران کو این او سی جاری نہیں کیا ،دوسری جانب کنٹرولر راولپنڈی، کنڑولر امتحانات ڈی جی خان ،کنڑولر امتحانات ملتان بورڈ، سیکرٹری بورڈ گوجرانوالہ، سیکرٹری ساہیوال، سیکرٹری ملتان کو مزید ڈپیوٹیشن کے لیے این او سی جاری نہیں کیا گیا،پنجاب کے مختلف بورڈز میں چیئرمین کی سیٹ کے لیے اپلائی کرنے والے سکول ایجوکیشن کے افسران اور اساتذہ کو این او سی جاری کردیئے گئے ہیں.

 ڈی پی آئی سکینڈری سید ممتاز شاہ کا کہنا تھاکہ 44 افسران اور پرنسپلز کو این او سی جاری کیے گئے ہیں،انھوں نے بتایا کہ گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل ٹاؤن کے پرنسپل رانا عطا کو چیئرمین بورڈ کیلئے این اوسی جاری کردیاگیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer