(سٹی42)گجومتہ کے قریب میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق اور سولہ سےزائد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گجومتہ کے قریب دلم سٹاپ پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں ہیں، بسیوں کے ٹکرانے سے ایک خاتون جاں بحق اورسولہ سے زائد افرادزخمی ہوگئے،جاں بحق ہو نے والی خاتون کی شناخت کاہنہ نوکی 25سالہ عمارہ مبین کے نام سے ہوئی،حادثہ میں خواتین زیادہ زخمی ہوئیں، زخمیوں میں 30 سالہ رمضان،55سالہ رضیہ،18سالہ عائشہ،40سالہ ریحانہ،40سالہ وحید،27سالہ مریم،65سالہ غلام فرید،35سالہ منظور،30سالہ شاہد اور18سالہ مصور علی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کاکہناتھاکہ گجومتہ کی طرف جانے والی بس سامنے سےآنے والی میٹرو بس کے ساتھ ٹکرائی،ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،میٹرو ٹریک کو بھی مکمل طور پربند کردیا گیا، جبکہ شہری زخمیوں کی مدد کے لئے جنگلے پھلانگ کر بسیوں سے نکال رہے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کاکہناتھاکہ حادثہ گجومتہ کی طرف آنے والی بس کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، بسیں اس قدر بری طرح سے ٹکرائیں کہ ایک خاتون جاں بحق اور ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.
مسافروں کاکہناتھاکہ گجومتہ کی طرف جانے والی بس کی رفتار تیز تھی اور ڈرائیور کو نیندآرہی تھی کہ اچانک سامنے سے آنے والی بس سے ٹکر ہوگئی، ریسکیو کی امدای کارروائیاں جاری ہیں۔