سعود بٹ: نیب لاہور نے عبدالعلیم خان کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔ اس حوالےسے علیم خان کا کہنا ہے کہ ان کے وکیل نیب میں پیش ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے رہنما پی ٹی آئی عبدالعلیم خان کو کل نیب کے روبرو پیش ہونے کی ہدایات جاری کیں۔ اعلامیہ کے مطابق عبدالعلیم خان کو ہیکسم انٹرنیشنل نامی آف شور کمپنی کا ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایات جاری کیں۔ گزشتہ اعلامیہ میں علیم خان نے ریکارڈ جمع کرانے میں مہلت کی استدعا کی تھی۔ علیم خان کا موقف ہے کہ نیب میں انکے وکیل پیش ہونگے۔