الیکشن کمیشن کا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ 
الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کےلئے چاروں چیف سیکرٹریز کو احکامات بھجوا دئیے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ڈی آر اوز کی جانب سے قرار دئیے گئے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر خفیہ کیمرے لگائے جائیں۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے تمام بوتھوں پر کیمرے نصب ہونگے، سی سی ٹی وی کیمروں سے انتخابی عمل، گنتی اور نتائج کی تیاری کی مانیٹرنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق ایس او پیز بھجوا دئیے۔