ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا

 بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا ہے، بلاول نے کراچی کی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ 

آصفہ بھٹو زرداری نے بھی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، بلاول بھٹو زرداری نے 2018 میں لیاری سے انتخابی سیاست کا آغاز کیا تھا، کئی دہائیوں سے کراچی کے جیالوں کے علاقے لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست بھٹوز کے نام سے جانی جاتی ہے۔سال 1988میں بے نظیر بھٹو شہید لیاری سے الیکشن لڑ چکی ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری بھی 1993 میں لیاری سے الیکشن لڑ چکے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی لیاری کی نشست پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے لاڑکانہ، لاہور اور قمبر شہداد کوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔


 

Ansa Awais

Content Writer