پنجاب میں گیس کا شارٹ فال بلند ترین سطح پر جاپہنچا، گیس کی شدید قلت

پنجاب میں گیس کا شارٹ فال بلند ترین سطح پر جاپہنچا، گیس کی شدید قلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سردی میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ جانے سے لاہور سمیت پنجاب بھرمیں گیس کی شدید قلت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں گیس کاشارٹ فال بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے، لاہور سمیت صوبے بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ گیس کی قلت بھی بڑھ گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گیس پریشر اتنا کم ہے کہ گھروں میں چولہے بھی نہیں جل پا رہے ہیں اور گیس کے پریشر کی کمی کی جہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، گیس نہ ہونے سے صارفین بازار سے کھانا لانے پرمجبور ہیں جب کہ کمرشل صارفین ایل پی جی استعمال کرنے پرمجبور ہیں۔

دوسری جانب پاور ڈویژن کے ذرائع کا بتانا ہےکہ سردی میں بجلی کی طلب کئی گنا کم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری ہے، بجلی کی مجموعی ضرورت 14ہزار500 میگاواٹ ہے جب کہ رسد 9 ہزار500 میگاواٹ ہے،  بجلی کاشارٹ فال 5 ہزارمیگاواٹ کےلگ بھگ ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت بڑے شہروں میں3 سے 5گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، پنجاب کے چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے کا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer