ویب ڈیسک: جاپان میں شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک جبکہ 87 زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی، جبکہ87 افراد زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف پڑ چکی ہے۔خراب موسم کی وجہ سے علاقے میں بلیک آؤٹ ہے اور دو ہزار صارفین گزشتہ روز سے بجلی سے محروم ہیں۔حکام نے لوگوں کو پیر تک احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں 17 دسمبر سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔