شہزادی کیٹ نے پیانو بجا کر سب کو حیران کردیا

duchess of Cambridge, princess kate
کیپشن: princess kate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  ڈچس آف کیمرج شہزادی کیٹ ولیم نے کرسمس کی شام  ویسٹ منسٹر ایبے  میں پاپ اسٹار ٹام واکر کے ہمراہ پیانو بجا کر عوام و خواص سب کو حیران کردیا۔

 انہوں نے ٹام واکر کے  کرسمس کے گیت '' ان کے نام جو یہاں موجود نہیں'' پر پیانو کی دھن انتہائی مہارت کے ساتھ بجائی۔ اس ایونٹ کا انتظام اور میزبانی بھی شہزادی کیٹ نے کی تھی۔ انہوں نے  تقریب کورونا وبا کے دنوں میں معاشرے کے لئے خدمات سرانجام دینے والوں کے نام کی ۔

شہزادی کیٹ کا کہنا تھا ان سب حیرت انگیز لوگوں کا جنہوں نے وبا کے دوران اپنی کمیونٹیز کی خدمت کی بڑا سا شکریہ۔ ان سب کا بھی شکریہ جنہوں نے کام کیا لیکن وہ نظر نہ آسکا۔ 

تقریب میں ڈیوک آف کیمرج شہزادہ ولیم  کے علاوہ شہزادی یوجین ، صوفی ویسکیس او شاہی خاندان کے دیگرافراد بھی شریک تھے۔ تقریب کو آئی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار ٹام واکر کا کہنا تھا کہ وہ شہزادی کیٹ کی پیانوبجانے کی  مہارت دیکھ کر حیران رہ گئے انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل  نہیں جانتے تھے کہ شہزادی پیانو بجانا جانتی ہیں۔