خواتین ساڑھی کا پلو بائیں کندھے پر کیوں ڈالتی ہیں؟

خواتین ساڑھی کا پلو بائیں کندھے پر کیوں ڈالتی ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:خواتین کے ساڑھی کا پلو دائیں کی بائیں کندھے پر ڈالنے کی گتھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سلجھادی ہے۔

 
 بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک یونیورسٹی کی 100 سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے  دعویٰ کیا کہ  رابندر ناتھ ٹیگور کے بھائی اور بھارت کے پہلے سول سرونٹ ستیندر ناتھ ٹیگور گجرات کے شہر احمد آباد میں بھی تعینات تھے، اس دوران ان کی اہلیہ جناندانندینی (Jnanadanandini) دیوی بھی ان کے ساتھ تھیں۔

مودی کے مطابق مقامی خواتین ساڑھی کا پلو دائیں جانب رکھتی تھیں جس کے باعث انہیں کام کاج کے دوران مشکل ہوتی تھی تو جناندانندینی دیوی نے یہ خیال پیش کیا کہ کیوں نہ ساڑھی کا پلو بائیں کندھے پر ڈالا جائے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس بارے میں زیادہ نہیں جانتے تاہم یہ کہا جاتا ہے کہ ساڑھی کا پلو بائیں جانب ان کی وجہ سے ڈالا جاتا ہے، خواتین کی خود مختاری کے حوالے سے کام کرنے والوں کو اس حوالے سے تحقیق کرنی چاہیے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer