ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سوئی نادرن گیس کےخلاف بچوں کا انوکھا احتجاج

محکمہ سوئی نادرن گیس کےخلاف بچوں کا انوکھا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابو بکر ارشد) سوئی ناردرن نے بچوں تک کے کان پکڑوا دیئے،  گیس لوڈ شیڈنگ سے تنگ سبزہ زار کے بچوں کا انوکھا احتجاج، کان پکڑے، پھر مرغا بنے، محکمہ سوئی نادرن کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

سبزہ زار سی بلاک کے مکینوں کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے آغاز سے ہی اُن کے علاقہ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ہے، گیس سلنڈرز،  تیل والے چولہے اور لکڑیوں کے استعمال سے اپنا گزربسر کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ محکمہ سوئی گیس ناردرن کو لاتعداد مرتبہ شکایات درج کروائی ہیں مگر کوئی اُن کے حال پر ترس نہیں کھاتا، احتجاج کے دوران بچوں کی جانب سے انوکھا احتجاج کیا گیا جس میں بچے مرغا بن کر کان پکڑے متعلقہ محکمے کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے، متاثرہ شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ جلد از جلد علاقہ کی گیس بحال کی جائے ۔