ڈالر کی انٹر بینک میں نئی تاریخی بلندی، امپورٹرز صدموں سے نڈھال

Dollar Interbank Exchange Rate, Pakistan, Karachi Financial Market, Pakistani Rupee, New record price, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جمعہ کے روز ڈالر کی روپیہ کے مقابل قیمت میں اضافہ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ انٹربینک  میں ڈالر مزید  78 پیسے مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک  کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز جو ہفتہ کا آخری کاروباری دن تھا، انٹربینک میں امریکی ڈالر پہلی بار 301 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

جمعہ کی صبح کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر  مزید مہنگا ہو گیا، ڈالر کی انٹر بینک پرائس کے تمام گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گئے اور انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے مہنگا ہونے کے بعد  دوپہر تک 300روپے 75پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا  اس کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا اوور یہ 301 روپے سے بڑھ گئی۔ شام تک ڈالر کی انٹر بینک قیمت مسلسل بڑھتی رہی۔ جب کاروبار بند ہوا تو ڈالر انٹر بینک میں301 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔

فنانشل مارکیٹ کے مبصرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا ہوا امپورٹ بل کا بوجھ انٹر بینک اور کھلی مارکیٹ مین ڈالر کی قیمت کے استحکام کے لئے مسائل پیدا کر رہا ہے ۔

 پہلے سے کئے گئے امپورٹ آڈرز کے سلسلہ میں بیرون ملک ادائیگیاں کرنے والے امپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت کے عدم استحکام سے ان کا مسلسل نقصان ہو رہا ہے۔ ڈالر کے جس نرخوں پر کموڈٹیز کی امپورٹ کے منصوبے بنائے تھے، ادائیگی کے وقت ڈالر کی قیمت سے سے کہیں زیادہ پہنچ چکی ہے اور اب بھی اس کے کہیں تھمنے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔  امپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہر  آنے والا دن انہیں ڈالر کی قیمت کے حوالے سے نئے صدموں سے دوچار کرتا ہے اور ڈالر کے صدمے سہتے سہتے امپورٹر نڈھال ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 12 کروڑ  50 لاکھ ڈالر کی ادائیگی ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ کرنسی ریٹ 
جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 314 روپے پر برقرار  رہا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 339 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1 روپے کم ہوکر 398 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 87 روپے اور سعودی ریال 84 روپے پر برقرار رہے۔