ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر،بجلی بلوں پر ریلیف  کن صارفین کو ملے گا؟  

بجلی بل،صارفین،یونٹس،پاور ڈویژن،سٹی42
کیپشن: Electricity bill,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت کاغریب صارفین کےبجلی بلوں پر ریلیف دینےکاانوکھافیصلہ،مسلسل کم یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین حکومتی ریلیف سےمحروم رہیں گے،وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔

 مراسلے کے مطابق مسلسل 6ماہ تک 200 یونٹس استعمال کرنیوالوں کوریلیف نہیں ملےگا،فروری سے اگست تک 200 یونٹس کے حامل صارفین ریلیف سے محروم ہوں گے،200یونٹس کے حامل صارفین کو3روپے89پیسے ادائیگی کرناہو گی،مذکورہ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پیسے ادا کرنا ہونگے،6ماہ تک 200 یونٹس بجلی استعمال کرنیوالوں سے فیول پرائس لی جائے۔