ایک ماہ  میں سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کتنی  آسامیاں خالی ہو گئیں؟جانئے

class room file photo
کیپشن: class room file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس)سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں میں مزید اضافہ ،سکولوں میں صرف ایک ماہ کے دوران مزید 650 آسامیاں خالی ہو گئیں۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد 89 ہزار 841 تک پہنچ گئیں ہیں ۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔اس اضافے کی وجہ اساتذہ کی بروقت ترقیاں اور پوسٹوں کی اپ گریڈیشن نہ ہونا ہے ۔سرکاری دستاویزات اور اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد 3 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے جو کہ گزشتہ ماہ 2 ہزار 9 سو کے قریب تھیں ۔

صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر مستقل بھرتیوں پر حکومت خاموش ہے جبکہ عارضی اساتذہ بھرتی کرکے سکولوں میں بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔