ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی جہاں سعید آباد ٹاؤن، نوری قبرستان اور گلشن اقبال سے ڈکیتی، چوری، اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہر یار عرف شیرا، ذیشان عرف نری، جاوید عرف گورکن، شہر یار عرف شرتا اور فرحان شامل ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے سعید آباد، شیر شاہ، بنا رس، گلشن اقبال اور سہراب گوٹھ میں ڈکیتی، چوری اور موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔