ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم تبدیل ہوتے ہی شہریوں پر ایک اور وائرس کاحملہ

موسم تبدیل ہوتے ہی شہریوں پر ایک اور وائرس کاحملہ
کیپشن: mosquito bite diseases
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)موسم تبدیل ہوتے ہی مچھر کے کاٹنے سے ملیریا اور ڈینگی کے خدشات بڑھ گئے، پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر نے کہاہے کہ ملیریا اور ڈینگی سے بچائو کے لئے گھروں اور محلوں کے گرد و نواح میں صاف یا گندا پانی کھڑا نہ ہونے دیں،طبیعت ناساز ہونے پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ملیریا کی علامات ڈینگی بخار سے مماثلت رکھتی ہیں، یہ مرض مکمل طور پر قابل علاج بن چکا ہے،آج بھی لاکھوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ملیریا پر قابو پانے کے لئے عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا۔ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر طاہر صدیق کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر مچھروں کے خاتمے کے لئے گراس روٹ پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

ملیریا گندے پانی جبکہ ڈینگی مچھر کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے، بخار، تھکن،کپکپی،چھینکیں، جسم میں درد،متلی،کھانسی اور نزلہ ملیریا کی ابتدائی علامات ہیں،جلد پر خارش اور سرخ دھبوں کا نمودار ہونا بھی ملیریا کی علامات میں شامل ہے، مچھر کو بھگانیوالا لوشن،سپرے،کوائل میٹ اور جالی کا استعمال ملیریا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ہیں۔

مزید پڑھئے: ماہرین نے کورونا کیسز بڑھنے کی نئی وجہ بتادی

واضح رہے کہ کورونا کی شدت کے باعث ہسپتالوں پر دباؤ  کی وجہ سے آکسیجن کا استعمال 7 گنا بڑھ گیا، شہر کے سرکاری ہسپتالوں کے وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں سے 98 فیصد تک بھر گئے، آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں، محکمہ صحت ہسپتالوں کو مزید وینٹی لیٹرز دینے میں ناکام ہوگیا ، شہر میں کورونا کے لئے مختص کیے گئے 8 سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز نایاب ہو گئے۔

میو ہسپتال کے 84 وینٹی لیٹر پر 84 مریض زیرعلاج، سروسز ہسپتال میں کورونا کے مختص 32 وینٹی لیٹرز پر بھی مریض موجود ہیں، گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں 10 وینٹی لیٹرز بھی فل ہیں۔ پی کے ایل کے لئے مختص 8 وینٹی لیٹرز بھی بھر گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer