جیل میں مزید ملزمان کی گنجائش نہیں، سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت

 جیل میں مزید ملزمان کی گنجائش نہیں، سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: سیشن کورٹ کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کی سربراہی میں کریمینل جسٹس میٹنگ کا انعقاد، سنئیر سول جج، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شرکت کی.

سیشن کورٹ کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کی سربراہی میں کریمینل جسٹس میٹنگ کا انعقاد، سنئیر سول جج، سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شرکت کی،اس موقع پر سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے ویڈیو لنک کے ذریعہ میٹنگ میں شرکت کی اور سیشن جج لاہور کو اگاہ کیا کہ کوٹ لکھپت جیل میں تقریبا 3500 ملزمان ہیں، کوٹ لکھپت جیل میں بھی نٸے ملزمان کی گنجاٸش ختم ہوتی جا رہی ہے.

معمولی نوعیت کے کیسز جو قابل ضمانت ہیں ان ملزمان کو جیل نہ بھیجا جاٸے، کیمپ جیل بند ہونے کی وجہ سے تمام نٸے ملزمان کوٹ لکھپت جیل میں آتے ہیں اور نٸے ملزمان کے آنے کے باعث جیل میں دوسرے ملزمان کو بھی کرونا ہونےکے خدشات ہوتے ہیں .

سیشن لاہور قیصر نذیر بٹ نے کہا کہ تمام عدالتوں میں ملزمان کی پیشی کے وقت احتیاطی تدابیر اپناٸی جاٸیں ، ساٸلین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،میٹنگ میں سینئر ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ، اور سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ شکیب عمران قمر،ماڈل ٹاؤن کچہری کے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ صابر حسین ڈاہر نے بھی شرکت کی.

میٹنگ میں سیشن کورٹ، کینٹ کچہری ، ماڈل ٹاؤن کچہری اور ضلع کچہری کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گی اورعدالتوں میں کرونا وٸرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے پرغور کیا گیا،جبکہ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشن فیصل نوید اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان ،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راٸے مشتاق کی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔