(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کا جج بھی پی آ ئی اے کے لاجواب کمالات پر حیران رہ گیا ، قومی ائیر لائن کا ساڑھے 5 ارب کا جہاز 55 لاکھ میں بغیر ٹینڈر فروخت کردیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔لالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی، معروف اداکارہ انتقال کر گئیں
سٹی 42 کے مطابق ساڑھے 5 ارب کا جہاز سستے داموں فروخت کرنے کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کی، درخواست گزار نبیل جاوید کاہلوں ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی آئی اے کی ساڑے 5ارب مالیت کی ائیر بس نمبر اے 310 کو اکتوبر 2017 میں 55 لاکھ میں سابق سی ای او پی آئی اے برلڈرن بینڈ کو فروخت کردیا گیا، اس کو فروخت کرنے کے لئے اشتہار دیا گیا نہ ہی قانونی تقاضے پورے کیے گئے، اس اقدام سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔ظلم کی انتہا، شاہدرہ میں سسرالیوں نےبہو کو زندہ جلا دیا
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت جہاز کو جرمنی سےواپس لایا جائے اور قانونی تقاضوں کے برعکس فروخت میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لاہورئیے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی
لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کا اربوں روپے کا طیارہ اونے پونے داموں فروخت کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی کردی، معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے یا نہیں ؟ سرکاری وکیل کو اس حوالے سےعدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔