مہنگائی کا منظرنامہ بہتر ہوجائے گا: اسٹیٹ بینک

مہنگائی کا منظرنامہ بہتر ہوجائے گا: اسٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر امین لودھی نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کی پالیسی ریٹ کمیٹی نے شرح سود 22فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ معاشی اشاریوں خصوصا مہنگائی کے تناظر میں کیا ہے، یہ بات اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر امین لودھی نے ایس بی پی پوڈ کاسٹ سیریز میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔

سیریز میں زری پالیسی فیصلے کا سبب بننے والے عوامل، زری پالیسی کمیٹی کے زیر غور معاشی اظہاریوں اور حالیہ پیشرفت کی روشنی میں مستقبل میں مہنگائی کی سمت اور معاشی امکانات پر بات چیت کی گئی۔

سیریز کے دوران تبادلہ خیال میں بتایا گیا کہ سخت زری پالیسی اور مالیاتی سکڑاؤ کے سبب اگست 2023 میں بتدریج کمی کے بعد 27.4فیصد پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ کمی کا یہ رجحان بلند پالیسی ریٹ کے ساتھ جاری رہے گا، پوڈ کاسٹ میں خام مال کی درآمدات میں حالیہ اضافے اور مہنگائی پر اس کے ممکنہ اثرات کے سبب پاکستان کے جاری کھاتے کے خسارے کے متعلق خدشات پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔

امین لودھی نے توقع ظاہر کی کہ مالیاتی سکڑائو اور بڑھی ہوئی بیرونی فنانسنگ کی بنا پر خالص ملکی اثاثوں کی شرحِ نمو سست ہو جائے گی، جس سے مہنگائی کا منظرنامہ بہتر ہوجائے گا۔ پوڈ کاسٹ میں مہنگائی کو 5 تا 7فیصد کی حد میں لانے کا وسط مدتی ہدف پورا کرنے کی غرض سے بنیادی اکائونٹ کی فاضل رقم کم از کم 0.4 فیصد کے حصول کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔