بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری

بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقا ص احمد :ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کیلئے شہر کی اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کا عمل جاری۔

تفصیلات کے مطابق  ٹریفک پولیس  شہر میں 190 مقامات پر ناکہ بندی کرکے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر گاڑی، موٹرسائیکل ، ٹریفک سیکٹر بند کرنگی اور پکڑی گئی گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ کو بھاری جرمانے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے حادثات کی وجوہات میں بڑی وجہ کم عمری میں موٹرسائیکل،گاڑی چلانا ہے۔