مہنگے پیٹرول سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر

Petrol prices
کیپشن: Petrol prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں  6 فیصد گر گئیں جس سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا جبکہ برینٹ خام تیل کی 86 ڈالر فی بیرل میں فروخت جاری ہے،اس کے علاوہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر سستا ہونے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے معیشت کو فائدہ ہوگا، خام تیل  کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں ایندھن کی قیمت میں کمی کی توقع ہے۔