ویب ڈیسک: معروف بزنس مین اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کی مایوں کی رسم کے دوران بنائی گئی مختلف ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں ۔ وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں نیہا راجپوت کو مایوں میں نارنجی شلوار قمیض جبکہ شہباز تاثیر کو آف وائٹ کرتے شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں نیہا کو دوستوں کے ہمراہ مایوں میں ڈانس کرتے اور کھانا کھاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کو ایک ساتھ عوامی مقامات پر بھی متعدد بار دیکھا جاچکا ہے۔یہ ہی نہیں دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کررہی ہیں۔
دوسری جانب کچھ ماہ قبل شہباز کی سابقہ اہلیہ ماہین غنی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہین غنی نے نیہا راجپوت پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ماڈلز کا شادی شدہ مردوں سے شادی کا رحجان بڑھتا جارہا ہے امید کرتی ہوں کہ اس میں تبدیلی آئے گی۔خیال رہے کہ شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔