ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت، مختلف شہروں میں 12654 مقدمات درج

 پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت، مختلف شہروں میں 12654 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: پنجاب پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مختلف شہروں میں 12654 مقدمات درج ہوئے۔ 

تفصیلا ت کے مطابق لاہور ریجن پتنگ بازی کے 4508 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، گوجرانوالہ ریجن پتنگ بازی کے 2110 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، جبکہ  فیصل آباد ریجن  2085 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ 

ملتان ریجن میں پتنگ بازی کے 673 مقدمات ، شیخوپورہ ریجن میں 484 ، راولپنڈی ریجن میں 1862، جبکہ گجرات ریجن میں پتنگ بازی کے 397 مقدمات درج ہوئے۔ اس کے علاوہ ساہیوال ریجن میں 274، سرگودھا ریجن میں پتنگ بازی کے 180 مقدمات درج کئے گئے۔ بہاولپور ریجن میں 45، ڈیرہ غازی خان ریجن میں پتنگ بازی کے 36 مقدمات درج ہوئے۔