پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق  غوری ویپن سسٹم کے تجربے سے  آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو ثابت کیا گیا۔

 غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ  سسٹم کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ (ASFC)، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

 کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ میزائل سسٹم کی کامیابی ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور آپریشنل اور تکنیک کی عکاس ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کے تعاون کو بھی سراہا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت ، وزیر اعظم پاکستان، CJCSC اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سپاہیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔