(ویب ڈیسک) سونا پھر سےمہنگا ہو گیا، ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا۔ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 47 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونا 1115 روپے کے اضافے ساتھ 1 لاکھ 26 ہزار 629 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 1580 روپے پر برقرار رہی ۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کمی سے 1647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔