ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد شریف کی موت پر دفتر خارجہ کا بھی بیان آگیا

ارشد شریف کی موت پر دفتر خارجہ کا بھی بیان آگیا
کیپشن: Arshad Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کی موت پر دکھ ہے، مقتول کے دکھی خاندان سے تعزیت کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو ارشد شریف کی موت کے بارے میں آج علی الصبح اطلاع ملی، قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے ارشد شریف کے خاندان سے ملاقات کر کے افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے خاندان کو ہر طرح کے تعاون و معاونت کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے، پولیس رپورٹ سمیت دیگر اقدامات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب کینیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین کینیا حکام کے ساتھ موجود ہیں، سیدہ ثقلین نے مرحوم کی میت کی حوالگی اور شناخت کے لیے ڈیڈ ہاؤس کا دورہ کیا۔واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔ ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر