کراچی ہاکی ایسوسی ایشن مالی خورد برد کا معاملہ، پونے 2 کروڑ سے زائد رقم نکلنے کا انکشاف

 کراچی ہاکی ایسوسی ایشن مالی خورد برد کا معاملہ، پونے 2 کروڑ سے زائد رقم نکلنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حابظ شہباز: کراچی ہاکی ایسوسی ایشن مالی خورد برد کا معاملہ،  اکاؤنٹس سے پونے 2 کروڑ سے زائد رقم نکلنے کا انکشاف ، 3رکنی انکوائری کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ پی ایچ ایف کو بھجوادی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے2روز ہ اجلاس میں مختلف دستاویزات کا جائزہ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دستخطوں کیساتھ کے اکاؤنٹس سے پونے 2 کروڑ سے زائد رقم نکلنے کا انکشاف ہے، انکوائری کمیٹی نے پی ایچ ایف سے معاملے پر سٹیٹ بینک کو خط لکھنے کی درخواست کردی،کمیٹی نے فیڈریشن سے سٹیٹ بینک سے سابق سیکرٹری کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں ہیں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات آنے پر کمیٹی مزید انکوائری کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے طلب کرنے کے باوجود سابق سیکرٹری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے،خیبر پختونخواہ ہاکی ایسوسی ایشن کے سربراہ ظاہر شاہ ہیں جبکہ اجمل خان لودھی اور مبشر مختیار کمیٹی کے ممبران ہیں۔