ویب ڈیسک: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا، گھر پر فائرنگ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز میں ٹھارو شاہ میں 4 ماہ قبل قریب پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے, پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ لڑکی کے رشتے داروں نے کی جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے رشتے دار نے لڑکے کی بہن کو بھی اغوا کیا ہے,پولیس نے فائرنگ اور اغوا کے معاملے پر 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔