ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال لوگوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

Google Shows the list that Which kind of things search by people this year
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوگل نے اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی 100 اشیا کی فہرست جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اشیا کی فہرست جاری کی ہے تاہم یہ اشیا تحفے یا گھریلو مصنوعات سے متعلق ہے۔ اس میں صارفین کے رحجانات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کیونکہ وہ ڈیجیٹل رحجانات کو ظاہر کرتے ہیں۔

گوگل کے مطابق اس سال جن شعبوں میں لوگوں نے سب سے زیادہ اشیا یا چھٹیوں کے تحائف دیکھے ہیں ان میں ہوم اینڈ گارڈن، یعنی گھر اور باغیچے کی اشیا، کپڑے، گیمز اور برقی اشیا، میک اپ اور حسن آور اشیا، کھلونے اور کرافٹ، صحت اور تندرستی کے زمرے شامل ہیں۔

گوگل کی جاری کردہ فہرست میں صرف اشیا کے ورڈ یا ناموں کو ہی شمار کیا ہے جس سے ان مصنوعات کو تلاش کیا گیا ہے۔ ان میں ہائیڈروپونک گلدان اور اشیا، کسٹم گیمنگ کی بورڈز، پانی ملاکر استعمال کرنے والے آئی لائنر، کان کے اوپر پہنے جانے والے ہیڈفون، برقی کیتلی، مینسجر بیگ، بھاری لحاف، برقی ٹوتھ برش، غذا سے نمی ختم کرنے والے آلات، ورچول ریئلٹی ہیڈسیٹ، سائنسی اصول والے کھلونے، لینگنگز، بچی کچھی غذا کو کمپوزٹ میں بنانے وآلے آلات، غسل کی مصنوعات، مشروم لیمپ، چہرے کے میک اپ ماسک، موم بتی بنانے والی کٹ، مساجر گن، چاول پکانے والے کوکر، کارڈلیس ویکیوم کلینر، لیپ ٹاپ، موبائل فون، شرپا جیکٹ، کھلونا پیانو، موم بتی بنانے والے آلات، پیپرکلپ نیکلیس، ایل ای ڈی فیس ماسک، برقی اسکوٹر، فجٹ کھلونے، کودنے والی رسیوں، سلیپر مشین، ڈجیٹل پکچر فریم، اسکن کیئر فریج، مصری کاٹن پردے، انڈور گارڈن، میک اپ والا چھوٹا شیشہ جو روشن ہوجاتا ہے اور صحت پر نظر رکھنے والے زیورات وغیرہ شامل ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر