ویب ڈیسک:لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے عوام کی آسانی کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے دفتری اوقات میں توسیع کر دی ہے۔
چیف ٹریفک پولیس (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ دفاتر صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔
واضح رہے پہلے ڈرائیونگ لائسنس کے دفتری اوقات صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک تھے۔توسیع شدہ اوقات سے محنت کش طبقے کو ڈرائیور لائسنس کے اجراء میں آسانی ہوگی۔