ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان و گلوکار ٹونی نوید رشید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
ٹونی نوید رشید کے انتقال کی خبر نے لالی ووڈ انڈسٹری اور ان کے اہل خانہ سمیت دوستوں و مداحوں کو غمگین کردیا۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک انگریزی زبان کے اخبار کے ثقافتی رپورٹر کے طور پر کیا۔
وہ 2006 میں مارنگ شو میں پاکستانی سینما کے لیے وقف کردہ ایک سیگمنٹ ملائی مار کے کے ایک سنجیدہ فلمی نقاد کے طور پر مشہور ہوئے۔انہیں لالی ووڈ انڈسٹری کا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیوں کہ وہ پاکستانی سنیما سے متعلق کثیر معلومات رکھتے تھے۔
ٹونی نوید کے انتقال پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات صدمے سے دوچار ہیں جبکہ سوشل میڈیا کی ٹائم لائنز پر ان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔