(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی ڈومیسٹک میچ فیس پالیسی میں اچانک تبدیلی کردی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اچانک سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ کھیلنے پر دی جانے والی مراعات کی پالیسی تبدیل کردی ہے جس کے تحت اب ان کھلاڑیوں کو صرف ڈومیسٹک میچ فیس ہی ملے گی۔
پی سی بی کی جانب سے پالیسی بدلنے پر کھلاڑی تشویش میں مبتلا ہیں، کرکٹرز کا اس حوالے سے کا کہنا ہے کہ پالیسی بتائے بغیر اچانک تبدیل کی گئی ہے۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تو پیسہ کرکٹرز کے لیے قرار دیا تھا لیکن اب تو کرکٹرز کے ہی پیسے کم کر دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر معاوضوں کی تفریق ختم کی گئی ہے اور سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو اب یکساں میچ فیس ملتی ہے، سنیارٹی کے لحاظ سے اب سلیب سسٹم کا نظام لاگو نہیں رہا، انٹرنیشنل میچز میں یکساں میچ فیس ہے تو پھر ڈومیسٹک میں بھی یہی لاگو کیا گیا، میچ فیس میں یکسانیت اور تفریق ختم کرنے کے لیے پالیسی کو تبدیل کیا گیا۔