عابد چودھری : ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ سخت موسمیاتی تبدیلیوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض ادا کر رہے ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کی آن جاب جوانوں کو واٹر بوتلیں تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی، جس کے بعد والٹن ہیڈ کوارٹرز،فیلڈ ڈیوٹی جوانوں کو تھرمل واٹر بوتلیں تقسیم کی گئیں۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ دیگر ڈویژنوں میں ریوالونگ واٹر کولر مہیا کئے گئے ہیں، گرمی کی موجودہ شدت کے پیش نظر کولڈ واٹر بوتلیں تقسیم کی جارہی ہیں۔ موجودہ ہیٹ ویو میں بھی جوان غیر متزلزل ہوکر اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 1600 سے زائد بوتلیں جوانوں میں تقسیم کی گئیں۔