مریخ سے آج ایک 'ایلین میسج' موصول ہوگا

 مریخ سے آج ایک 'ایلین میسج' موصول ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ایک عالمی تحقیقی ادارے کے محققین کو 24  مئی کو مریخ سے ایک 'ایلین میسج' موصول ہوگا۔

یہ پیغام امریکا کے SETI انسٹیٹیوٹ کا ایک تجربہ ہے جس کا مقصد انسانوں کو مستقبل میں زمین سے باہر کی زندگی سے تعلق کی کوشش کے لیے تیار کرنا ہے۔

مریخ کے گرد گردش کرنے والے ایک یورپی آربٹر ٹریس گیس کی جانب سے کوڈڈ میسج بھیجا جائے گا اور عوام کو اسے ڈی کوڈ کرنے کی دعوت دی جائے گی۔

سے سائن ان اسپیس پراجیکٹ کا نام دیا گیا ہے اور ماہرین کے مطابق کسی خلائی تہذیب کی جانب سے ایک پیغام کا موصول ہونا پوری انسانیت کو بدل دینے والا تجربہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کے ذریعے اس مرحلے کی تیاری میں مدد ملے گی۔زمین پر 3 ریڈیو آبزرویٹریز یہ کوڈڈ میسج موصول کریں گی۔

اس میسج کو ایک آرٹسٹ Daniela de Paulis اور ان کی ٹیم نے تیار کیا ہے جس کے مواد کو ابھی سامنے نہیں لایا گیا، کیونکہ ماہرین کو توقع ہے کہ عوام اسے ڈی کوڈ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یہ پیغام پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے آربٹر کی جانب سے بھیجا جائے گا اور 16 منٹ بعد زمین تک پہنچ جائے گا۔پیغام ملنے کے بعد اسے عوام کے لیے جاری کیا جائے گا تاکہ وہ اس کے مفہوم کو سامنے لاسکیں۔

اس حوالے سے لوگوں کو پراجیکٹ کی ویب سائٹ پر جاکر ایک فارم میں اپنے خیالات کو درج کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سائنسدان دہائیوں سے زمین سے باہر زندگی کے آثار تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔