شہبازشریف کوایئرپورٹ پر روکنے والے پولیس افسرکو شاباش؛کیش پرائز

شہبازشریف کوایئرپورٹ پر روکنے والے پولیس افسرکو شاباش؛کیش پرائز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)سابق وزیراعلی ٰپنجاب شہبازشریف کولاہورایئرپورٹ پر روکنے والے پولیس افسرکو10ہزارروپے انعام اورتعریفی اسناد سے نوازدیا گیا،ایف آئی اے کے ڈیوٹی افسرسب انسپکٹررانا اعجازنے شہبازشریف کوایئرپورٹ پرروکاتھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر بیرون ملک کے لئے سفری اجازت نہ دینے والے سب انسپکٹر کو کیش انعام کے ساتھ تعریفی سند بھی جاری کر دی گئی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے علاج معالجے کے لئے عدالت سے اجازت لینے کے بعد لندن روانگی کے لئےلاہور ایئر پورٹ پر پہنچےلیکن قانونی پیچیدگیوں کو دور نہ کیا اور اپنا نام بلیک لسٹ کیٹگری میں سے نکلوانے کے لئے اقدامات نہیں کئے تھے۔

مزید پڑھئے: عدالت کاشہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پرتحریری حکم جاری

اس پر ایف آئی اے کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر رانا اعجاز نے انہیں سفر کرنے سے روک دیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق سب انسپکٹر اعجاز احمد نے بغیر کسی دباو کے شہباز شریف کو سفر کرنے سے روکا تھا،ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون ڈاکٹر رضوان نے سب انسپکٹر کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور دس ہزار روپے کا انعام جاری کیا،شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمد شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار میاں محمد شہباز شریف کسی بھی وقت اپنی درخواست واپس لینے کا حق رکھتے ہیں، شہباز شریف کی درخواست واپس کرنے سے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا میمورنڈم کالعدم نہیں ہو جائے گا۔

شہباز کو درخواست واپس لینے کےحق سے تب ہی محروم رکھا جا سکتا ہے ،،جب وفاقی حکومت کا کوئی ادارہ متاثر ہو رہا ہو، شہبازشریف کے کیس میں وفاقی حکومت کا کوئی حق ابھی پیدا ہی نہیں ہوا تھا، شہباز شریف کی موجودہ درخواست میں نیب کو فریق بنانے سے بھی سنگل بنچ نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نہیں سن سکتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer