عدالت کاشہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پرتحریری حکم جاری

عدالت کاشہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پرتحریری حکم جاری
کیپشن: Shehbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمد شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ، تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار میاں محمد شہباز شریف کسی بھی وقت اپنی درخواست واپس لینے کا حق رکھتے ہیں، شہباز شریف کی درخواست واپس کرنے سے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا میمورنڈم کالعدم نہیں ہو جائے گا۔

مزید پڑھئے: چوہدری نثار ان ایکشن، شہباز شریف سے رابطہ کرلیا

شہباز کو درخواست واپس لینے کےحق سے تب ہی محروم رکھا جا سکتا ہے ،،جب وفاقی حکومت کا کوئی ادارہ متاثر ہو رہا ہو، شہبازشریف کے کیس میں وفاقی حکومت کا کوئی حق ابھی پیدا ہی نہیں ہوا تھا، شہباز شریف کی موجودہ درخواست میں نیب کو فریق بنانے سے بھی سنگل بنچ نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست نہیں سن سکتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابط ہواجس میں چوہدری نثار نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیگی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، چوہدری نثار اور شہباز شریف مسلسل رابطے میں رہے ہیں، لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار سے ملاقات کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer