ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کے سامنے احتجاج، پولیس کو مہنگا پڑگیا

وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کے سامنے احتجاج، پولیس کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول کے سامنے ریلوے ملازمین کا احتجاج پولیس کو مہنگا پڑگیا، وزیراعلیٰ کا غصہ دور کرنے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز نے فلائنگ سکواڈ کے انسپکٹر اور تھانہ گڑھی شاہو کے سب انسپکٹر کو معطل کر دیا۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریلوے سٹیشن پر پناہ گاہ کا افتتاح کرنے جانا تھا تاہم روٹ پر ریلوے ملازمین کے احتجاج سے وزیراعلیٰ کو دوسرے روٹ سے گزارنا پڑا، پروٹوکول میں خلل پڑنے پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا اور ڈی آئی جی سکیورٹی کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق وزیراعلیٰ کے احکامات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ابتدائی انکوائری میں احتجاجی مظاہرین کو نہ روکنے پر فلائنگ سکواڈ کے انسپکٹر حافظ عمران اور سب انسپکٹر محمد افضل کو معطل کرکے انکوائری شروع کر دی گئی ہے، احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کو روک لیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer