(سعدیہ خان) نگران وزیر اعظم کا تقرر، عام انتخابات اور سیاسی امور پر پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری دورہ لاہور مختصر کرکے آج اسلام آباد جائیں گے جہاں زرداری ہاﺅس میں بلاول بھٹو اور آصف زردادی کی مشترکہ صدارت میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوگا، اجلاس میں پارٹی کے سینئر مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر تسنیم قریشی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق پولیٹیکل سیکرٹری بشیر ریاض بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی اور آئندہ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔