آج رات سے کوئی ٹرین نہیں چلے گی

آج رات سے کوئی ٹرین نہیں چلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سلگ: وزارت ریلویز نے  آج رات 12 بجے  سے ملک بھر میں ٹرین آپریشن مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ٹرین آپریشن 31 مارچ تک معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ادھر وزیر ریلوے شیخ رشید نے آج سے ریلوے کا آپریشن معطل ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  شکوہ کیا کہ لاک ڈاؤن کے لیے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ریلوے کے حوالے سے پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹرین کو راستے میں نہیں روک سکتے، آج سفارشات لے کر جارہا ہوں حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے،  وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج اہم اعلان کروں گا اور آج ہوسکتا ہے ریلوے کا آپریشن معطل کردیں۔ وزیراعظم کو سفارشات دوں گا کہ ریلوے کے لیے پیکج دیں اور ملازمین کو تنخواہیں بھی دینی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ ریلوے نے اب تک 44 ٹرینیں بند کردی ہیں۔

یاد رہے  کورونا وائرس کے دنیا بھر میں حملے جاری ہیں، پاکستان میں اس وقت 887 مریض سامنے آئے ہیں،سب سے زیادہ سندھ میں لوگ  کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں،سندھ میں 394،پنجاب میں 249،خیبر پی کے میں 38،بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، آزاد کشمیر میں ایک،اور اسلام آباد میں 15 کیس سامنے آئے ہیں۔


اس وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لاک ڈائون ہے،پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے،شاپنگ مالز،سینما گھر ،سیاحتی مقامات بند ہیں،بین الاقوامی پروازیں بھی بند ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer