ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کوروناوائرس کے 52 مریض رپورٹ ہوگئے

لاہور میں کوروناوائرس کے 52 مریض رپورٹ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) کوروناکےوار تیز ہونے لگے، لاہور میں کوروناوائرس کے 52 مریض رپورٹ ہوگئے، صوبے بھر میں مہلک وائرس کے شکار مریض بڑھ کر 246 ہو گئے۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے  پنجاب حکومت نےکل سے 14 دن کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میڈیکل سٹورز، سبزی، کریانہ اور دودھ کی دکانیں کھلیں گی۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق  پنجاب میں کورونا وائرس کے 246 کنفرم مریض ہیں جن میں 177 زائرین، 52 لاہور، 2 ملتان، 3 راولپنڈی اور 4 گجرات شامل ہیں۔

علاوہ ازیں 3 جہلم، گوجرانوالہ 4, سرگودھا میں 1 مریضں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں جبکہ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer