(جنید ریاض)پیف پارٹنرسکولوں کو رواں ہفتہ میں معاوضوں کی ادائیگیاں کردی جائیں گی، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ معاوضوں کی ادائیگی پیف کے آڈٹ کی وجہ سے لیٹ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نےپیف پارٹنرز سکولوں کو خوشخبری سنادی،پیف پارٹنرسکولوں کو رواں ہفتہ مین معاوضوں کی ادائیگیاں کردی جائیں گی، پیف پارٹنر سکول کی ادائیگیاں تین ماہ سے روکی ہوئی تھی۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ پیف پارٹنر سکولوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، موجودہ ہفتہ میں پارٹنرسکولوں کو معاوضے ادا کردیئے جائیں گے،مراد راس نے مزید کہا کہ معاوضوں کی ادائیگی پیف کے آڈٹ کی وجہ سے لیٹ ہوئیں۔