(سٹی42) مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ لیگی ساتھیوں کی گرفتاری آمرانہ اور انتقامی ہے فوری رہا کیا جائے، انیوں نے کہاکہ گرفتاریاں قابل مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کارکنوں کی گرفتاری پر میدان میں آگئے،ان کاکہناتھاکہ کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،عمران خان نے کئی مہینے اسلام آباد میں دھرنا دیا ،عمران خان سے چند 100کارکنوں کاپرامن اجتماع بھی برداشت نہیں ہوا۔
خواجہ عمران نذیر کامزید کہناتھاکہ عمران نے 126 دن دھرنا دیا ہماری جمہوری حکومت نے تو کوئی کارروائی نہیں کی،لاہور پولیس سلیکٹڈ اورآمرانہ حکومت کےدباؤ میں نہ آئےاور کوئی ایسااقدام نہ کرے جس سے آپ کی عزت میں بھی کمی آئے، یہ جمہوری نام نہاد دور ہے آمریت مسلط کی گئی ہے، گزشتہ روز لیگی کارکنوں کو گرفتار کیاگیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔