(ویب ڈیسک)پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر سٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جا ری کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کے نوٹ کےڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔75 روپے کا یادگاری نوٹ ملک کی 75 ویں جشن آزادی پر جاری کیا جائے گا۔
سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ ملک کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے 75 روپے کے ڈائزئن کی تصاویر جعلی ہیں۔
#SBP clarifies that the design circulating on various social media platforms regarding commemorative banknote to be issued on the 75th independence day of Pakistan is Fake. pic.twitter.com/kI38Xs0RTN
— SBP (@StateBank_Pak) June 24, 2022
قبل ازیں ملک کی 50 ویں سالگرہ( 13 اگست 1997) کے موقع پر 5 روپے کا نوٹ جاری کیا گیا تھا، اسٹیٹ بینک یادگاری کرنسی کے اجراء کے ذریعے پاکستان کی تاریخ کے اہم واقعات کو یادگار بنانے کے لیے اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
ملکی ممتاز شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے اور مختلف تاریخی واقعات کو مدنظر رکھتے یادگاری سکے بھی جاری کیے ہیں۔