ویب ڈیسک: بجلی،گیس اور پٹرولیم کےبعدشہری خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے بھی تیار ہوجائیں ، یکم جولائی سے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 13سے 18روپے فی کلو اضافہ کردیا جائیگا۔
تفصیلات کےمطابق بجلی،گیس اور پٹرولیم کےبعدشہری خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی گئی ،یکم جولائی سے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 13سے 18روپے فی کلو اضافہ کردیا جائیگا۔ گھی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ فنانس بل22-2021میں نئے ٹیکسز کا نفاذ ہے ، پاکستان بناسپتی میوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو پیشگی آگاہ کردیا۔ پاکستان بناسپتی میوفیکچررز ایسوسی ایشن کا خط میں کہنا ہےکہ اگر ٹیکس واپس نہ لیے گئے توجہ پھر یکم جولائی سے گھی اور تیل تیرہ سے اٹھارہ روپے مہنگا ہوجائے گا۔گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عام شہری متاثر ہوگا ۔ پی وی ایم اے کی سیکرٹری خزانہ سے ملاقات بھی بے نتیجہ رہی۔۔۔