ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ ٹاؤن:بارات میں فائرنگ سے نواجوان جاں بحق،ملزم موقع دیکھ کر فرار

شاہدرہ ٹاؤن:بارات میں فائرنگ سے نواجوان جاں بحق،ملزم موقع دیکھ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں باراتیوں کی فائرنگ سے بارات میں شامل کار سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جواد قریشی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے لوہاری سے گیا تھا۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں مدثر نامی نوجوان کی بارات میں شرکا نشے کی حالت میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ جواد قریشی کو گولی جالگی۔ ملزم ساجد اور اسکے ساتھیوں کی فائرنگ سے جواد قریشی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ساجد اور اسکے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق گولی ہوائی فائرنگ سے لگی یا جان بوجھ کر ماری گئی تفتیش کے بعد پتہ چلے گا۔ ملزم کی تلاش کے لئے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔