غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت منظور 

Bail granted in Unlawful marriage case against Imran Khan and Bushra Bibi, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  نےعدالت نے  غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 30,30 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔

عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے 26 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔ منگل کی صبح جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

بشری بی بی کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر  کی گئی۔ بشری بی بی کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت نے وکالات نامہ جمع کر وا دیا۔وکیل شیر افضل مروت  نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ  بشری بی بی نے ہائیکورٹ اور پھر کوہسار تھانہ میں درج مقدمہ میں شامل تفتیش ہونا ہے۔ عدالت بشری بی بی کی استثنی کی درخواست منظور کرے ۔ ہماری  درخواست پر عدالت نے درخواستگزار کو نوٹس کیا ہوا ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 جولائی تک سماعت ملتوی کر دی گئی۔