کراچی پورٹ پر کارگو ٹرمینل یو اے ای کو منتقل کرنے کی بین الوزارتی لین دین کمیٹی سےمنظوری

KPT Cargo Terminal, Abudahbi Group, KGTL, City42, Ishaq Dar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی لین دین کمیٹی کے اجلاس  میں کراچی پورٹ پر کارگو ٹرمینل یو اے ای کو منتقل کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔ 
پاکستان اور یو اے ای کے مابین حکومتی معاہدے کی  بین الوزارتی لین دین کمیٹی سے منظوری کے بعد  معاہدے کو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

بائیس جون کو  کراچی پورٹ ٹرسٹ اورابوظہبی پورٹس کے درمیان  پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز چلانے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے تھے جس کے تحت  ابوظہبی پورٹس  کراچی پورٹ ٹرمینلز میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کا انتظامی کنٹرول سنبھالےگا۔

  معاہدے کے تحت، ابوظہبی پورٹس گروپ کراچی میں برتھوں کی گہرائی کو بڑھانے اور کنٹینرز کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کے لئے بھی سرمایہ کاری کرے گا۔برتھوں  کی اپ گریڈ یشن کے بعد کراچی پورٹ کے  ٹرمینل پر 8,500 کنٹینرز تک لے جانے والے بحری جہازوں کے پینامیکس کے بعد آنے لنگر انداز ہونے کے قابل ہو جائے گی۔ اور ٹرمینلز کی  کنٹینرز رکھنے کی صلاحیت کو دس لاکھ کنٹینرز  کو سنبھالنے کی متاثر کن حد تک بڑھ جائے گی۔